354
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق جنوری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی کی شرح 27.6 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 سے جنوری 2023 تک مہنگائی کی مجموعی شرح 25.40 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ جولائی 2021 سے جنوری 2022 تک مہنگائی کی مجموعی شرح 10.26 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے دوران شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا اور شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24.4 فیصد رہی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح جنوری کے دوران 3.6 فیصد بڑھی ۔