اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا۔
بلیغ الرحمان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیکر صوبائی اسمبلی کو پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ پر لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں آئین کے آرٹیکل 105 کی شق 3 پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔ متن میں گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کے حکم سے تحلیل نہیں ہوئی، آرٹیکل 105 کا اطلاق نہیں ہوتا۔
بلیغ الرحمان نے کہا کہ انتخابی عمل آرٹیکل 224 اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات سے مشروط ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان اور معاشی صورتحال ٹھیک نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق مزید ضروری کارروائی کرنی چاہیے
179