شیخ رشید کی گرفتار ی قابل مذمت،کبھی ایسی انتقامی نگران حکومت نہیں دیکھی، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہماری تاریخ میں کبھی بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایسا جانبدارانہ اقدام نہیں اٹھایا گیااور نہ ایسے انتقامی نگران حکومت آئی

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان سڑکوں پر چلنے والی اس تحریک کا متحمل ہو سکتا ہے جس کی طرف ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جا رہا ہے جب ہمیں امپورٹیڈ حکومت نے دیوالیہ کردیا ہے

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی تصدیق ان کے بھتیجے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے کی تھی

ہمیں فالو کریں