کینسر کا سبب بننے والی لوگوں کی عام پسندیدہ غذا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اکثر لوگوں کی پسندیدہ غذائیں کینسر سے موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

الٹرا پروسیسڈ فوڈز

الٹرا پروسیسڈ فوڈز میں روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، کافی، کیک، اسنیکس، ناشتے کے سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، شوگر ڈرنکس اور سوڈا شامل ہیں۔197,000 سے زیادہ لوگوں پر کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہمارا جسم اس قسم کے کھانے پر اس طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کرتا جیسا کہ قدرتی کھانوں پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دیسی گھی کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے یا فائد ہ مند؟ جانیے تحیقی رپورٹ

سافٹ ڈرنکس

تحقیق کے مطابق جو لوگ الٹرا پروسیسڈ فوڈز پسند کرتے ہیں وہ بھی زیادہ سافٹ ڈرنکس کھاتے ہیں جب کہ سبزیاں اور پھل زیادہ پسند نہیں کرتے جس سے کینسر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔اس تحقیق میں 10 سال کی مدت میں شرکاء کی غذائی عادات اور کینسر کی 34 مختلف اقسام کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا۔

غذائی عادات کا موازنہ

غذائی عادات کا موازنہ کینسر کی تشخیص اور اموات کے طبی ریکارڈ سے کیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے استعمال میں ہر 10 فیصد اضافے کے بعد کسی بھی قسم کے کینسر ہونے کا خطرہ 2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے استعمال میں ہر 10 فیصد اضافے پر کسی بھی قسم کے کینسر سے موت کا خطرہ 6 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ سماجی، معاشی، تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمی اور دیگر جیسے تمام عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی ایسوسی ایشن برقرار ہے۔

مزید پڑھیں

فوری خون روکنے والی پٹی تیار

تحقیق کے نتائج

اس تحقیق کے نتائج جرنل eClinical Medicine میں شائع ہوئے۔یہ پہلا مطالعہ نہیں ہے جس نے الٹرا پروسیسڈ فوڈز کو کینسر سے جوڑا ہو۔ 2022 میں، ریاستہائے متحدہ میں ٹفٹس یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں الٹرا پروسیسڈ فوڈز اور بڑی آنت کے کینسر کے درمیان تعلق پایا گیا۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تمام قسم کے الٹرا پروسیسڈ فوڈز کسی حد تک کینسر کے خطرے میں حصہ ڈالتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ "ہم نے پایا کہ جو مرد سب سے زیادہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کھاتے ہیں ان میں کینسر کا خطرہ 29 فیصد بڑھ جاتا ہے۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔