اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے بجائے سابق ارکان اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے، چیئرمین تحریک انصاف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق ارکان کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سابق ارکان کو بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا، چیئرمین تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔