اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پشاور ماڈل کالج میں خاتون ٹیچر کی جانب سے توہین مذہب کے مبینہ فعل پر ہنگامہ آرائی، طلباء نے اسکول میں توڑ پھوڑ کی۔
تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ کے جمیل چوک میں پشاور ماڈل کالج کے طلباء نے اسلام سے متعلق کتاب کے سبق کے دوران خاتون ٹیچر کی مبینہ گستاخی پر شدید احتجاج کیا۔
مشتعل طلباء نے کالج کے مین گیٹ، بورڈز، گاڑیوں کے شیشے اور کلاسز کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔
پشاور ماڈل کالج 😥
#خیبرپختونخواہ_امن_مارچ pic.twitter.com/wQr3WOGy26
— zargham khattak (@zargham_k) February 3, 2023
اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور والدین بھی سکول پہنچ گئے جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے اسکول کے سامنے آگ بھی لگا دی جس سے رنگ روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔
واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ غائب ہوگئی اور پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں۔
پشاور ماڈل سکول ڈیگری کالج میں گستاخی کا معاملہ@ashi01727 @qalander1930 @khwagaAmbrasa @stsokhur @Freedytweets @Fatiii166 @nisakahndiay @asma_kakara @FazliKhan16 @itxasmah @izba_khattak @parkhakhaan pic.twitter.com/kajBOOi6S0
— Afridy Yam (@pashto_memes) February 3, 2023
پشاور ماڈل ڈگری کالج میں طلباء کا توڑ پھوڑ،
مکمل تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں #Peshawar #PeshawarModelCollege#عمران_ریاض_خان_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/LTXsSMsjyx— Muhammad Ramman (@khan_ramman) February 3, 2023