اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد شروع ہوگیا ۔گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
سرکاری افسران بے نامی جائیداد نہیں رکھ سکیں گے۔وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ٹیکس چوری، کرپشن اور مالیاتی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ ۔
یہ بھی پڑھیں
سرکاری افسران کے اثاثوں کو پبلک کرنے کے لیے اتھارٹی قائم کریں ، آئی ایم ایف نے شرط رکھ دی
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری افسران کو اپنے اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، اپنے اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ اداروں سے بھی شیئر کی جا سکیں گی۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینک افسران اور ان کے خاندان کے افراد سال میں دو بار اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات ایف بی آر کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
مزید پڑھیں
بجلی صنعتی شعبےپرسبسڈی ختم ،آئی ایم ایف کی نئی شرائط
تمام بینک 31 جنوری اور 31 جولائی کو تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دیں گے۔ اسٹیٹ بینک کی نگرانی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شیئر کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ بینک ایف بی آر کی معاونت کے لیے فوکل پرسن کا تقرر کریں گے، تمام بینک سرکاری افسران کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کا ڈیٹا برقرار رکھنے کے پابند ہوں گے۔