195
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
ضمنی انتخابات،عمران خان 33 حلقوں سےامیدوار ہونگے , پی ٹی آئی کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ سابق ارکان اپنے حلقوں میں انتخابی مہم شروع کریں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 16 مارچ کو 33 ضمنی انتخابی حلقوں میں انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔ عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 سے اپنے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے تھے۔