317
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی نائب وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران امریکا، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب روپے مالیت کے ہیلی کاپٹر، ہوائی جہاز کے ریڈار، راکٹ، بندوقیں، میزائل اور رائفلیں خریدیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور جنگی آلات کی خریداری کے لیے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں کے ساتھ 264 معاہدے کیے گئے۔
اجے بھٹ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی فوج نے اب زیادہ تر ہتھیاروں کی تیاری مقامی سطح پر شروع کر دی ہے، جس میں 50 سے
زائد منصوبے چل رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت روس اور برطانیہ سے آگے ہے جو فوج اور
دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا دفاعی بجٹ امریکا اور چین کے بعد سب سے زیادہ ہے۔