اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف نائن پارک میں مسلح ملزمان نے لڑکی کو بندوق کی نوک پر اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اسلام آباد کی سب سے بڑی تفریح گاہ فاطمہ جناح پاک میں اپنی سہیلی کے ساتھ آنے والی لڑکی کو لڑکے سمیت 2 مسلح ملزمان نے اغوا کرلیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بعد ازاں ملزمان بندوق کی نوک پر لڑکی کو جنگل میں لے گئے۔ جہاں انہوں نے مبینہ طور پر مجتماعی زیادتی کی۔
تھانہ مارگلہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک دوست کے ساتھ پارک میں تھی کہ دو ملزمان نے اسے بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا اور جنگل میں لے گئے۔
مقدمے کے متن میں لکھا ہے کہ ملزمان مجھے جنگل میں لے گئے اور زیادتی کی اور بات چھپانے پر اصرار کیا، اگر تم نے اس بارے میں کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔ تھانہ مارگلہ کے اے ایس آئی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لے گی۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا کہ ملزمان نے زیادتی کے دوران اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جب اس نے پستول پکڑا تو اس کے بٹ پر مارے جب کہ اس کے ساتھ موجود دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کے سامنے آنے پر ان کی شناخت کر سکتی ہے۔ دو لڑکوں میں سے ایک کی عمر زیادہ نہیں تھی۔
پمز میں لڑکی کا طبی معائنہ کیا گیا جس کی میڈیکل رپورٹ میں اس کے جسم پر تشدد کے نشانات ظاہر ہوئے۔ پولیس نے پارک انتظامیہ سے بھی تفتیش کی۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق خصوصی یونٹ جنسی جرائم کی تحقیقات کر رہا ہے، تفتیش کی نگرانی سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کررہے ہیں، واقعے کے وقت پارک میں موجود افراد اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جبکہ ملزمان کا ڈی این اے بھی لیا جا رہا ہے۔