اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چلی کے جنوبی وسطی حصے میں گرمی کی لہر کے باعث کئی جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ نے امریکی شہر فلاڈیلفیا کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔
مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور 979 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثرہ علاقوں میں 88 مکانات تباہ اور 16 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شدید گرمی کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے تباہی کی صورتحال کو جنوبی علاقے تک بڑھا دیا ہے۔