153
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں لاکھوں نرسوں نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کے لیے آج پھر ہڑتال کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مختلف اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے
لیے ہڑتال پر ہیں جس کے بعد لاکھوں نرسوں نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
دوسری جانب ایمبولینس ورکرز نے بھی 10 فروری سے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی بزنس سیکرٹری نے نرسوں
کی ہڑتال کے اعلان کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گا، برطانوی فوج ایمبولینس
ورکس کی ہڑتال کے دوران خدمات سرانجام دے گی۔