شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر آصف زرداری کے قتل کی سازش سے متعلق کیس میں پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جج نے شیخ رشید کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کے مطابق شیخ رشید عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کا حصہ تو نہیں؟ اس پر وکیل نے کہا کہ شیخ رشید نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک ہے، مقدمہ شیخ رشید کا بیان نشر ہونے سے 2 روز قبل درج کیا گیا تھا۔

وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کو کچھ نہیں ملا، مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے درج کیا گیا، شیخ رشید کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا، 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد کی نقدی پولیس لے گئی۔ پولیس کئی قیمتی تحائف بھی لے گئی، پولیس شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی ساتھ لے گئی۔

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید سے تفتیش کی ضرورت نہیں اس لیے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

فاضل جج نے کہا کہ شیخ رشید نے ہسپتال میں وزیر داخلہ کے خلاف بیان دیا، کیا شیخ رشید کے الزامات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ نہیں؟

وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس سے متعلق درخواست معطل کر دی ہے، شیخ رشید نے دوران حراست بیان دیا اور دوران حراست بیان کی کوئی اہمیت نہیں۔

پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ شیخ رشید دوران حراست   بار بار لگے الزامات کے مرتکب ہوئے  شیخ رشید دو بڑے سیاسی گروپوں میں تصادم کروانا چاہتے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید کے بیان سے معاشرے میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ ہے، ہائی کورٹ نے صرف سمن معطل کیے، شیخ رشید کو بڑی مشکل سے گرفتار کیا گیا، ضمانت ہوئی تو بھاگ جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com