چین نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دینگے،امریکہ کی دھمکی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ا ، چین سے امریکی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے اور ہم نے یہ گزشتہ ہفتے کیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ ہم امریکی مصنوعات برآمد کر رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے، ہم نے 40 سال میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے توانائی اور خوراک کے مسائل پیدا ہوئے، ہم دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے، امریکا میں مہنگائی کم ہو رہی ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ میں گیس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں گزشتہ چھ ماہ میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ میرے اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھا کہ چین کی طاقت بڑھ رہی ہے، امریکہ کمزور ہو رہا ہے ،بائیڈن نے کہا کہ میں نے صدر شی پر واضح کر دیا ہے کہ ہم مسابقت چاہتے ہیں، تصادم نہیں۔

صنعتی عمل میں تخلیقی کام میں سرمایہ کاری ہی مستقبل کی ضمانت ہے، چین صنعتی عمل میں تخلیقی کام پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں مضبوط عالمی معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین انفراسٹرکچر کی بھی ضرورت ہے۔ امریکہ انفراسٹرکچر کے حوالے سے پہلے نمبر پر تھا لیکن پھر 13ویں نمبر پر آگیا لیکن اب ہم نے 20 ہزار پراجیکٹس کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں ہائی ویز، پل، ٹریک، ٹنل، سمندر اور ہوائی اڈوں کی تعمیر شامل ہے جب کہ صاف پانی اور تیز رفتار انٹرنیٹ کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ فنڈز کی منظوری کے خلاف ووٹ دینے والے ریپبلکن پریشان نہ ہوں، وہ منصوبوں کے لیے فنڈز مانگ سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com