269
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی آخری لمحات میں زلزلے کے بعد تعمیر نو کے کاموں کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صبح ترکی کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم خراب موسم اور ترک قیادت کی جانب سے بحالی کے کاموں میں مصروفیت کے باعث دورہ ملتوی کردیا گیا ہے جس کی آئندہ تاریخوں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکی پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر لینڈ نہیں کر سکے لگا جب کہ ترکی کے صدر اور وزیراعظم بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔