178
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) امریکہ میں مطلوبہ آرڈر نہ ملنے پر شہری نےہوٹل ملازم کو گولی مار دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کے ایک ریسٹورنٹ میں شہری نے مطلوبہ آرڈر نہ ملنے پر ہوٹل کے 16 سالہ ملازم کو گولی مار دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاہک نے ریسٹورنٹ میں بڑے ڈرنک کا آرڈر دیا لیکن ملازم نے اسے چھوٹا ڈرنک پلایا۔
غلط حکم ملنے پر شہری نے پہلے جھگڑا کیا اور پھر پستول نکال کر ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ اور خود فرار ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق گولی ملازم کے کندھے میں لگی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ریسٹورنٹ کو تحقیقات کے لیے کئی گھنٹے تک بند کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔