اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ارکان پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کے لیے نادہندہ ہیں۔
دستاویز کے مطابق سابق ایم این ایز پر پارلیمنٹ لاجز کے کرایہ، بجلی اور سوئی گیس کے لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔
دستاویز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فخر امام پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں، فخر امام پر لاجز میں رہائش گاہ کے بجلی کے بل، فخر امام کے گھر کے کرائے کی مد میں 49 ہزار روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔
سابق وفاقی وزیر علی زیدی بھی پارلیمنٹ لاجز کے 151,000 روپے کے مقروض ہیں، پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی پارلیمنٹ لاجز کے 7.5 لاکھ روپے، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار روپے کے مقروض ہیں۔ منور بی بی 16 لاکھ 12 ہزار، عاصمہ قادر 4 لاکھ اور عندلیب عباس 60 ہزار روپے کی نادہندہ ہیں، سابق رکن اسمبلی ابراہیم خان 60 ہزار، کرامت علی کھوکھر نادہندہ ہیں۔
دستاویز کے مطابق امجد علی خان کے ذمے 43 ہزار، حیدر علی خان کے ذمے 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون کے ذمے 56 ہزار، مجاہد علی کے ذمے 11 لاکھ 67 ہزار جب کہ شیر علی ارباب کے ذمے 3 لاکھ 61 ہزار اور گل داد خان کے ذمے 3 لاکھ 61 ہزار روپے واجب الادا ہیں
ساجد خان 192 ہزار روپے، عامر محمود کیانی 269 ہزار روپے، شوکت علی بھٹی 840 ہزار روپے اور ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے ہیں