پارٹی قیادت سے ہٹانے کا کیس،الیکشن کمیشن کی عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے پارٹی قیادت سے ہٹانے کے معاملے میں عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کو پارٹی قیادت سے ہٹانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار آفاق احمد پیش نہیں ہو رہے، عمران خان کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کی جائے۔

اس پر الیکشن کمیشن کے رکن کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ آپ اپنے دلائل دیں پھر معاملہ دیکھیں گے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے اور عدالت نے معاملہ فل بنچ کو بھجوا دیا ہے جس پرکہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی کاپی فراہم کریں۔

ممبر الیکشن کمیشن کے پی نے کہا کہ جب درخواست آتی ہے تو ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں، حکم امتناعی کے بعد ہمارا کام صرف آنا، بیٹھنا اور جانا ہے، الیکشن کمیشن سوموٹو لے ایسا کوئی آپشن نہیں، درخواست گزار کو بھی  دیکھنا کہ آیا اسے دلچسپی ہے یا نہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com