منی بجٹ میں کون کون سے اشیاء مہنگی ہوئیں ؟فہرست سامنے آگئی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی حکومت نے 350 سے زائد اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی ہے، سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح دگنی سے بھی بڑھ گئی ہے۔

ایف بی آر نے بڑھے ہوئے جی ایس ٹی اور ایف ای ڈی کی وصولی بھی شروع کر دی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تمام ڈبہ بند اشیا پر سیلز ٹیکس بھی 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے جس کے تحت کھانے کا تیل، بسکٹ، جیم، جیلی اور نوڈلز مہنگے ہو گئے ہیں جبکہ بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں، خواتین کے سیلز ٹیکس میک اپ مصنوعات، شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ کی قیمت بھی 18 فیصد تک بڑھا دی گئی

اسی طرح ہیئر کلر، ہیئر ریموور کریم، ہیئر جیل، شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈ پر بھی سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، گیجٹس، موبائلز، اسمارٹ فونز اور آئی پوڈز پر بھی سیلز ٹیکس کم کر کے 18 فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ الیکٹرانکس کی سینکڑوں مصنوعات بشمول ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی، جوسر، بلینڈر، شیکر اور دیگر الیکٹرانکس مشینری پر بھی سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے

کار شیمپو، کار پالش اور دیگر لوازمات، پرفیوم اور برانڈڈ پرفیوم پر بھی سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔