جیل جانا تحریک مزاحمت کا جمہوری طریقہ ، ملک بھر سے کارکنان رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے،عمرا ن خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جیل جانا تحریک مزاحمت کا جمہوری طریقہ ہے، ملک بھر سے کارکنان رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کالم نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ٹیپ کے ذریعے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمارے لوگوں کو بلا جواز گرفتار کیا جا رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا فاشزم کسی صورت قبول نہیں، قوم کے تعاون سے لاقانونیت اور معاشی تباہی کا راستہ روکیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ قمر باجوہ نے حلف کی خلاف ورزی کی اور تسلیم کیا کہ نیب ان کے زیر اثر ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ بالخصوص ججز کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈا مہم شرمناک ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی عدلیہ پر حملے کی تاریخ رہی ہے ججوں کو دباؤ کی پرواہ کیے بغیر آئین اور قانون کو برقرار رکھنا چاہیے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، بغیر جواز گرفتار کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر نے مجھے چلنے سے روکا، پھر بھی مجھے عدالتوں میں بلایا جا رہا ہے، ہم امپورٹڈ کا فاشزم قبول نہیں کریں گے

سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کی جانب سے سیاسی انتقام اور سیاسی آمریت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ یہ کیا ہے، پارلیمنٹ میں نیا فنانس بل ملک میں مہنگائی کا طوفان لے آئے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں معاشی اشاریے مثبت تھے،

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔