244
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )افریقی یونین کے سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران، اسرائیل کے سینئر سفارت کار کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔
افریقی سربراہی اجلاس کے سیکورٹی حکام کو آن لائن وائرل ایک ویڈیو میں ایک اسرائیلی سفارت کار کو سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی حکام نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کے سینیئر سفارت کار، ڈپٹی ڈائریکٹر برائے افریقہ، سفیر شیرون بار لی کو افریقی سربراہی اجلاس کے لیے تسلیم شدہ مبصر کا بیج رکھنے کے باوجود نکالے جانے کو سختی سے دیکھا جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ تنظیم کے قانون میں کہیں بھی اسرائیلی مبصر کا درجہ منسوخ کرنے کا ذکر نہیں ہے۔
دوسری جانب افریقی سربراہی اجلاس کے ترجمان اور افریقی یونین کے چیئرمین ایبا کالندو نے کہا کہ اسرائیلی سفارت کار ایتھوپیا میں اسرائیل کی نامزد سفیر نہیں تھیں، اس لیے انہیں سمٹ سے نکال دیا گیا۔