اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئینی طور پر عارف علوی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے، صدر مملکت کل الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی دیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان سے ملنے لاہور آیا ہوں، وہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، عمران خان نے چاہا تو پہلی گرفتاری میں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل کر عزت نہیں کمائی، صوبوں اور مرکز میں انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، ملکی سیاست کا فیصلہ 30 اپریل تک ہوجائے گا، کوئی بڑا حادثہ ہوا تو مجھے ذمہ دار نہ کہا جائے میں چوروں اور ڈاکوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا، وہ مجھے کراچی لے جانا چاہتے ہیں، میں شیخ رشید ہوں ارشد شریف نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے کہا کہ یہ میری حکومت نہیں، ہمت کر کے کہہ دیں کہ یہ آپ کی نہیں تو حکومت کس کی ہے؟ کوئی انہیں 5 روپے دینے کو تیار نہیں، وہ زبردستی ترکی جاتے ہیں، آئی ایم ایف ان سے مطمئن نہیں، وہ جانتے ہیں کہ یہ چور ہیں، جہاں چاہو جائو تمہاری سیاست کو تباہ کر دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے اداروں کا امیج بہتر کرنا چاہتا ہوں، میں اپنا آدھا سامان لے کر جیل سے نکلا، مجھے دو کمبل دینے پر میں فوجیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 16 دن میرے ساتھ جو ہوا میں نے معاف کیا، اللہ پاکستان کا بھلا کر ے سپریم کورٹ ملک بچا سکتی ہے۔