ڈپریشن سے نجات حاصل کرنے کا آسان طریقہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈپریشن موجودہ دور میں ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے ،ڈپریشن میں مبتلا افراد کو ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

ڈپریشن سے بچنا یا اس کی شدت کو کم کرنا بہت آسان ہے۔درحقیقت، جسمانی ورزش ڈپریشن کی علامات کی شدت کو کم کرتی ہے جبکہ موڈ پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈپریشن کا شکار لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری

اس مقصد کے لیے جم جانا ضروری نہیں ہے بلکہ کچھ آسان اور سادہ ورزشیں بھی ڈپریشن کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ان ورزشوں کے بارے میں جانیں جو جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی فائدہ پہنچاتی ہیں۔

چہل قدمی
چہل قدمی کی کوئی قیمت نہیں ہے اور یہ دن کے کسی بھی وقت ممکن ہے ،چہل قدمی تناؤ کو کم کرتی ہے،اضطراب کی علامات کی شدت کو کم کرتی ہے اور منفی خیالات کو دور کرتی ہے۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق روزانہ صرف 15 منٹ کی چہل قدمی ڈپریشن کا خطرہ 26 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

جاگنگ
اگر آپ چہل قدمی سے تھوڑی زیادہ زوردار ورزش چاہتے ہیں تو جاگنگ کرنے کی کوشش کریں۔جب ہم دوڑتے ہیں تو ہمارے دماغ میں اینڈورفن نامی ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کا مزاج پر خوشگوار اثر پڑتا ہے۔جاگنگ نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے جس سے ڈپریشن کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں

دماغ کو صحت مند اور جوان رکھنے میںمدد گار غذائیں

مسلز بنانے والی ورزش
مسلز بنانے والی ورزش کے علاوہ یہ مشقیں دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں تو یہ مشقیں ڈپریشن کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں یا علامات کی شدت کو کم کرسکتی ہیں ۔اس کے لیے جم جانا ضروری نہیں، اس طرح کی ورزشیں گھر پر ڈمبلز کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔

مراقبہ/یوگا
مراقبہ/ یوگا کرنے کی عادت دماغی صحت کو بھی بہتر کرتی ہے۔ اس دوران سانس لینے کے نظام پر توجہ مرکوز کرنے سے دماغ کو منفی خیالات جیسی نقصان دہ چیزوں سے نجات ملتی ہے۔؎

یہ خبر بھی پڑھیں

دیسی گھی کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے یا فائد ہ مند؟ جانیے تحیقی رپورٹ

رقص کرنا

اگر رقص کو ورزش کی ایک شکل کے طور پر پریکٹس کیا جائے تو یہ خود اعتمادی کو بڑھاتے ہوئے بے چینی کو نمایاں طور پر کم کرتا

ہے۔رقص کی کئی اقسام ہیں اور سب صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔آپ کو سب کے سامنے ڈانس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اکیلے

ڈانس کرنے سے آپ کی ذہنی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com