16 سال پرانا آئی فون 1کروڑ 64 لاکھ روپے میں فروخت

ارد و ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) آئی فون 63 ہزار ڈالر (1 کروڑ 64 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد)میں ایک شخص نے اصل خرید لیاامریکا میں آئی فون کے پہلے ایڈیشن کا سیل پیک ماڈل ریکارڈ 63 ہزار 356 ڈالرز میں نیلام ہوا۔

 آئی فون کو  2,500 ڈالرکی ابتدائی بولی کے ساتھ نیلامی کے لیے پیش کیا گیا  اور بولی 19 فروری تک جاری رہی۔

نیلام گھر نے توقع کی کہ آئی فو ن50,000 ڈالرمیں فروخت ہوگا۔یہ فون کیرن گرین نامی ایک خاتون کی ملکیت تھا جسے 2007 میں بطور تحفہ ملا تھا لیکن فون کنکشن میں مسائل کی وجہ سے اسے استعمال کرنے سے قاصر رہی اور اسے الماری میں چھوڑ دیا۔

اب انہوں نے اپنے کاروبار کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے اسے نیلامی کے لیے پیش کیا ہے۔خیال رہے کہ 8 جی بی اسٹوریج والا یہ آئی فون 2007 میں 599 ڈالرمیں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

اس فون میں 3.5 انچ ڈسپلے اور 2 میگا پکسل کیمرہ ہے۔اس کے مقابلے میں، نئے آئی فون 14 میں 128 جی بی اسٹوریج اور الٹرا وائیڈ لینس کے ساتھ 12 میگا پکسل کا مین کیمرہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com