90 دن بعد نگراں حکومت نہیں رہ سکتی،حکومت آنے دیں انہیں نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

اود ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت ضرور آئے گی پھر انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

عوام سے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو جج ان کے خلاف فیصلہ کرے گا اس کے پیچھے لگ جاتے ہیں، جو بھی ایکشن لے رہا ہے، میں اسے نہیں چھوڑوں گا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے آپ نے غیر قانونی کام کیے لیکن اس بار آپ نہیں بچیں گے، 90 دن بعد نگراں حکومت نہیں رہ سکتی، ہمارے دور میں نیب نے 480 ارب ریکور کیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنی دولت پاکستان لائیں تو مہنگائی ختم ہو جائے گی۔ 10 ماہ میں حکومت نے وہ کر دکھایا جو دشمن نے بھی نہیں کیا۔

ہمارے دور میں تیل 110 ڈالر فی بیرل تھا، آج 75 سے 80 ڈالر ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے قربانیاں لے رہے ہیں، خود بھی کچھ کریں لیکن ہمارے سامنے آنسو نہ بہائیں، قوم اب بیوقوف نہیں بنے گی، عوام سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ لاہور والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آج پاکستان گھٹنوں کے بل کھڑا ہے، ملک میں ایک طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف مہنگائی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گرا کر ملک کے خلاف سازش کی گئی، اس سب کے ذمہ دار آپ اور آپ کے سہولت کار ہیں، ہمارے دور میں ملک میں تاریخی ڈالر آئے۔چیئرمین نیب ان کے خاص آدمی تھے، وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ ، میرے خلاف 70 ایف آئی آر ہیں، کوئی فکر نہیں، جو چاہو کرو۔

جیل بھرو تحریک صرف لوگوں کا خوف دور کرنے کے لیے ہے۔ ،عمران خان نے کہا کہ ملک سے بھاگنے والا باہر بیٹھ کر ملک کے فیصلے کر رہا ہے، اس ملک کا مستقبل کیا ہو گا جہاں ایک بھگوڑا ملک کے فیصلے کر رہا ہو ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com