عبادت کے ساتھ روزہ رکھنے کے طبی فوائد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اگر کوئی شخص کچھ بھی کھاتا یا پیتا ہے تو اس کا اثر جسم پر ضرور ہوتا ہے۔ اگر اچھا اثر ہو تو صحت اچھی اور اگر برا اثر ہو تو صحت خراب۔ اچھی صحت کے پیش نظر بندے کو کبھی بھی مختلف چیزیں مکمل طور پر نہیں کھانی چاہئیں یا ایک خاص مدت کے لیے ممنوع ہیں اور بعض اوقات بعض چیزوں کے استعمال میں کمی کو کہا جاتا ہے۔ اس سے انسان کی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

عبادت کے ساتھ ساتھ روزہ صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ؐ کا ارشاد مبارک ہے روزہ رکھو صحت مند ہو جاؤ گے۔ مفسر حدیث حضرت علامہ عبدالرؤف منوی فرماتے ہیں کہ روزہ جس طرح جسم کی غذا ہے اسی طرح روح کی غذا ہے۔ روزہ (دنیا میں) بندے کو صحت اور فراوانی رزق دیتا ہے، جب کہ آخرت میں اس کو بہت بڑا اجر ملے گا۔ (فیض القدیر، 4/280، تحت الحدیث: 5060)

ہمیشہ خیال رہے کہ کوئی بھی نیک اور حلال عمل اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے، اسی طرح تقویٰ کے حصول اور اللہ و رسول کی اطاعت کی نیت سے روزہ رکھا جائے، اس کے علاوہ طبی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔
معدے کی تکلیف ،نظام ہضم
معدے کی تکلیف، اس کی بیماریاں ٹھیک ہوتی ہیں اور نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے

شوگر ، کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے

روزے سے شوگر لیول، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو اعتدال میں آتا ہے اور یہ ہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے۔

خون کی کمی

دوران حمل خون کی کمی کا خطرہ نہیں ہوتا اور دل کو سکون ملتا ہے

ذہنی تنائو سے نجات

جسمانی کھچاؤ، ذہنی تناؤ، ڈپریشن اور نفسیاتی بیماریاں دور ہوتی ہیں

وزن میں کمی
روزہ رکھنے والے شخص کا موٹاپا کم ہوتا ہے اور اضافی چربی ختم ہوتی ہے۔

بے اولاد عورتوں میں اولاد کے امکانات

روزہ رکھنا جہاں ثواب ہے وہیں بے اولاد عورتوں میں اولاد کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں

قوت مدافعت

روزہ دار کے جسم میں قوت مدافعت دوسروں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے۔

خیالات اور دماغ کا صاف رہنا

روزہ رکھنے سے انسان برائیوں سے دور رہتا ہے۔ خیالات اور دماغ صاف رہتے ہیں

انسولین

روزہ دار جب روزہ رکھتا ہے تو انسولین کا استعمال کم ہوتا ہے

جگر کے گرد جمع چربی میں کمی

انسان جب روزہ رکھتا ہے تو اس سے جگر کے گرد جمع چربی میں بھی کم ہوتی ہے

جلد اور چھا تی کے کینسر کا خطرہ

روزہ رکھنے کے جہاں باقی طبی فواہد ہیں ان میں سے ایک جلد اور چھاتی کے کینسر کا خطرہ کم ہونا بھی ہے

اعصابی امراض

روزہ دار کے روزہ رکھنے سے اس کے اعصابی امراض بہتر ہوتے ہیں

جلن پیدا کرنے والے مرکبات کمی

روزہ رکھنے سے جسم میں جلن پیدا کرنے والے مرکبات میں کمی ہوتی ہے

جگر اور روزہ:

جگر ہمارے جسم کا ایک بہت اہم عضو ہے۔ اس کا کام کھانا ہضم کرنا جسم میں پھیلانا اور غیر ضروری مادوں کو خارج کرنا ہے۔ ہم جب بھی کچھ کھاتے ہیں، جگر کو فوراً کام کرنا شروع کر دینا پڑتا ہے۔ اگر ہم وقتاً فوقتاً کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں تو جگر کو بہت کم آرام ملتا ہے۔ روزے کی وجہ سے ہم کافی دیر تک کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں اور یہ عمل ایک ماہ تک جاری رہتا ہے، اس دوران جگر کو کافی آرام ملتا ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ جگر ایک ماہ میں تروتازہ ہو جاتا ہے اور خود کو مستقبل کے لیے تیار کر لیتا ہے۔

روزے کی افادیت کے بارے میں مختلف ماہرین کی شہادتیں
روزے کی افادیت کی تصدیق بہت سے غیر مسلم ڈاکٹروں نے کی ہے۔  ڈاکٹروں نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ بعض ممالک میں لوگوں کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے گھنٹوں بھوکا رکھا جاتا ہے اور اس کا مریض پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ ایک غیر مسلم مذہبی رہنما کا کہنا ہے کہ میں اسلام میں رمضان کے روزے سے بہت متاثر ہوا ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ روزہ بیماریوں سے بچاتا ہے۔ طاقت ہے ایک اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ روزہ جسمانی اور روحانی عوارض کو دور کرنے والا (یعنی دور کرنے والا) ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com