اردو ورلڈ کینیڈ( ویب نیوز ) درحقیقت یہ لباس اتنا اہم ہے کہ دنیا بھر کے زیادہ تر میڈیکل سکولوں میں سفید کوٹ کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ رنگ ڈاکٹروں کے لیے کیوں مخصوص ہو گیا؟ اس کی وجہ اور تاریخ بہت دلچسپ ہے۔
19ویں صدی
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ڈاکٹروں میں سفید کوٹ پہننے کا رجحان زیادہ پرانا نہیں ہے اور 19ویں صدی کے آخر میں عام ہوا۔پہلے ڈاکٹر عموماً کالے کپڑے پہنتے تھے اور کپڑوں میں سفیدی کا کوئی اشارہ نہیں ملتا تھا۔
سیاہ کا انتخاب
سیاہ کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ اسے ایک رسمی اور باوقار رنگ سمجھا جاتا تھا اور خیال کیا جاتا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کی شخصیت سے میل کھاتا ہے۔19ویں صدی کے آخر میں، ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے ہسپتالوں یا طبی مراکز میں صفائی کی اہمیت کو محسوس کیا تاکہ بیکٹیریا کی افزائش اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
صفائی
سفید رنگ کا تعلق صفائی سے تھا اس لیے ہسپتالوں میں سفید چادروں اور سفید لباس کا استعمال جراثیم کے خلاف جنگ کی علامت ہے۔امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل آف ایتھکس میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق سفید رنگ کا تعلق ایمانداری اور شفافیت سے بھی ہے جو ڈاکٹروں کی شخصیت کے لیے اہم ہیں۔
کالے کپڑوں کو سفید کوٹ سے بدلنے کا عمل
کالے کپڑوں کو سفید کوٹ سے بدلنے کا عمل بہت تیزی سے مکمل ہوا اور 1900 تک ڈاکٹر ہر جگہ سفید کوٹ پہننے لگے۔اس وقت کام کرنے والے ڈاکٹروں کو پیرامیڈیکس سے ممتاز کرنے کے لیے سفید کوٹ کا استعمال بھی عام ہو گیا۔