265
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے،تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ ڈڈی والا کی حدود میں کارروائی کی۔
سی ٹی ڈی پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے کئی اطراف سے حملہ کیا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 6 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 4 دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی ہے، دو باقی ہیں۔ دہشت گرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس کو دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملی، جس پر کارروائی کی گئی، تاہم دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں تھانہ ڈڈی والا کے علاقے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔