ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس ،بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نعیم پنجوٹھا بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نعیم پنجوٹھہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ عمران خان 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بینکنگ کورٹ میں بھی جمع کرائی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت نے عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com