اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔شہباز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 27 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کا بہانہ بنا کر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا، جس پر قوم آج پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
Today the nation pays rich tribute to PAF for a befitting response to the Indian violation of Pakistan's air space on the pretext of false flag Pulwama attack. While we aim for peace with all, we are mindful of our duty to defend the country. Let no one make any mistake about it.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 27, 2023
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ پرامن رہنا چاہتے ہیں، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، ملک کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان نے پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی غلطی پر بھارت کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی صورت میں سخت جواب دیا تھا۔