211
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز اسمارٹ فونز کو چارج کرنے کی ٹیکنالوجی میں بہت بہتری آئی ہے لیکن فی الحال کسی فون کو 100 فیصد چارج کرنے کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔
اسمارٹ فون کو بہت جلد آپ صرف 5 منٹ میں اپنے کو مکمل چارج کر سکیں گے۔ ایک اسمارٹ فون کمپنی نے 300 واٹ کی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ فون کی بیٹری 0 سے 100 فیصد تک چارج ہونے میں 5 منٹ سے بھی کم وقت لیتی ہے۔کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو میں بھی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس ویڈیو میں 4100 ایم اے ایچ کی بیٹری چارج کی گئی تھی۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فون کی بیٹری کو صفر سے 50 فیصد تک پہنچنے میں 2 منٹ اور 11 سیکنڈ لگے۔
یہ بھی پڑھیں
اسمارٹ فون کو رات بھر چارج کر نا کیا بیٹری کیلئےنقصان دہ ہے
اسی طرح، 5 منٹ سے چند سیکنڈ پہلے، بیٹری 100٪ تک چارج کی گئی تھی.کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے اڈاپٹر کو سائز میں چھوٹا رکھا گیا ہے۔تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ فون میں کب متعارف کرائی جائے گی۔