147
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ لاہور ہائیکورٹ نےکے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے شاہد رانا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے آڈیو لیکس کے معاملے پر شواہد شامل نہیں کیے اور آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ منسلک نہیں کیا جب کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ آڈیو لیک پر رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔