اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کا ٹولہ مسلط کرنے کی قیمت چکا رہی ہے۔
Rupee slaughtered – lost over 62% or 110/$ in 11 months of PDM. This has increased public debt alone Rs 14.3 trn & historic 75 yr high inflation 31.5%. Pakistanis paying heavy price of regime change conspiracy where a bunch of criminals have been foisted upon nation by ex COAS. pic.twitter.com/xVkqxg6IN6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حکومت بدلنے کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے جرائم پیشہ افراد کا ٹولہ ملک پر مسلط کیا، قوم اس کی بھاری قیمت چکا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے 11 ماہ کے دور حکومت میں روپے کی قدر میں زبردست کمی ہوئی اور روپے کی قدر میں 62 فیصد کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرکاری قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے اور اس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔