روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان یوکرین جنگ کے بعد پہلی ملاقات

اردوٍ ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن نے فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلی بار ملاقات کی۔

روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر 10 منٹ تک بات چیت کی۔

اپنی بریفنگ کے دوران انٹونی بلینکن نے کہا کہ ملاقات کے دوران میں نے روسی وزیر خارجہ سے کہا کہ ہم نے اور بہت سے دوسرے لوگوں نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کیا کہا یا جی 20 سربراہی اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ نے ان سے کیا کہا۔

وہ یوکرین میں جاری جنگ کو ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں کیونکہ پائیدار امن بامقصد سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے روسی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ وہ نیو سٹارٹ ٹریٹی کو بحال کریں کیونکہ معاہدے کو منسوخ کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

روس کی  وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی لیکن ملاقات کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔ دوسری جانب بھارت میں جاری جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین کے معاملے پر حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف سفارت کاروں سے بھی ملاقات کی۔

اس سے قبل روسی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک پر الزام لگایا تھا کہ وہ روس کی مذمت کے لیے غیر جانبدار ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی طرف سے ہر معاملے میں سب کو گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات جنوری میں ہوئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com