اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ گئی ہے، دوبڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 1 کروڑ اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹوں کی سماعت آج ہوگی، عمران خان کی نااہلی یا گرفتاری جلتی پر تیل کا کام کرے گی
آج سپریم کورٹ میں1کروڑاورسیزپاکستانی ووٹوں کی سماعت ہوگی عمران خان کی نااہلی یاگرفتاری جلتی پرپیٹرول کاکام کرےگی چین نےدوستی کاحق اداکردیاہےپیٹرول اوربجلی کی قیمتیں بھی بڑھنےجارہی ہیں نہ ڈالردستیاب نہ فنڈنگ موجودہےسیاست بچانی ہےیاریاست ڈالرشرح سودپیٹرول مہنگائی سب ریکارڈٹوٹ گئے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 3, 2023
انہوں نے کہا کہ چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، نہ ڈالر مل رہے ہیں اور نہ ہی فنڈنگ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، عدالت کے فیصلے کا مذاق اڑانے والے کو عدالت میں کھڑا ہونا پڑے گا۔
سابق وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سٹاف لیول کے فیصلے سے پہلے غریبوں پر مہنگائی کی مزید بجلیاں گریں گی