اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی گئی تو نظریہ ضرورت جنم لے گا، ملک کی بقا صرف الیکشن میں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ صدر مملکت نے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی ہے تاہم پی ڈی ایم سے مشاورت کا فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا دیکھنا ہے فیصلہ آتا ہے یا عشق کے امتحان اور بھی ہیں
انہوں نے کہا کہ چین نے مشکل کے وقت پاکستان سے دوستی کا حق ادا کر دیا، اس کے باوجود حکمران سامراج کے غلام ہیں، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کیس ایجنڈے پر نہیں،
صدرنےتوانتخابات کی30اپریل کی تاریخ دےدی PDMکی مشاورات کافیصلہ ابھی سامنےنہیں آیاغریب حاجیوں کےلیےبھی خزانہ خالی ہے اب ڈالروالےحج کرسکیں گےچین نےمشکل کےوقت پاکستان سےدوستی کاحق اداکیاہےپھربھی حکمران سمراج کےغلام بنےہوئےہیں30اپریل کوالیکشن ہوتےہیں یاابھی عشق کے امتحان اوربھی ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 4, 2023
سیاستدان ویڈیو اور آڈیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ 90 روزہ نگراں وزیراعلیٰ 9 سالہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں، بجلی پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافی سرچارج لگا دیا گیا ہے، غریب حاجیوں کے لیے بھی خزانہ خالی ہے، اب جن کے پاس ڈالر ہیں وہ حج کرسکیں گے ۔