الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں ،پیر منگل کو شیڈول جاری ہونے کا امکان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کردی ہے، قوی امکان ہے کہ الیکشن کمیشن پیر یا منگل کو شیڈول جاری کردے گا۔۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کے لیے عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز نہ لینے اور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ہاں، صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، افسران کی تربیت اگلے ہفتے شروع کردی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے انتخابات کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے، دونوں صوبوں میں 30 ارب سے زائد اخراجات آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط میں وزارت خزانہ کو فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن سیکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے آئندہ ہفتے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے، ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد تاریخ کا اعلان کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com