227
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، لیکن موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہے، ایسے الیکشن ہونے چاہئیں جس کے بعد ملک بہتری کی طرف بڑھے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جس دن حکومت فیصلہ کرے گی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، اگر وہ چاہتے تو ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران گرفتار ہوسکتے تھے۔
رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، انہیں کچھ اور کہنا نہیں آتا۔