نواز شریف عمران خان کو تھوڑی سے بہادری ادھار دے دیں، مریم نواز کا طنز

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ نوازکی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر طنز کیا ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اپنے والد نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو تھوڑ ی سی بہادری ادھار دے دیں

ایک اور بیان میں مریم نواز نے عمران خان کو گیدڑ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ شیر بے قصور ہو تو بھی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر لندن سے گرفتاری دینے پاکستان آتا ہے
ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ بز قوم لیڈر اور گیدڑ میں فرق جان چکی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی تھی، تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان زمان پارک میں نہیں ملے، افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں