معروف ٹی وی اور فلم اداکار محمد قوی خان 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اداکار قوی خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور علاج کی غرض سے کچھ عرصے سے کینیڈا میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے

اداکار کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا جب کہ حکومت نے انہیں رواں سال پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز ’نشان پاکستان‘ کے لیے نامزد کیا، اس کے علاوہ انہیں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے

اداکار قوی خان نے لکھن میں تین، الف نون، اندھیرا اجالا، دن، انگار وادی، آشیانہ، ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گڑ، بیگم جان، سرفروش جیسے ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف، نگرا ن وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اہم شخصیات نے لیجنڈ اداکار قوی خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغامات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ قوی خان کا انتقال فن کے شعبے کا بہت بڑا نقصان ہے، وہ ایک اچھے فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے، ان کی فنی صلاحیتوں کی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پہچان ہے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے پیغام میں قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوی خان کے انتقال سے اداکاری کا سنہری دور ختم ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ قوی خان بہترین اداکار تھے جنہوں نے دہائیوں تک سکرین پر راج کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لیجنڈ اداکار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوی خان کا شمار پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کے بانیوں میں ہوتا تھا، ان کی فنی صلاحیتوں نے دنیا کو نئی بلندیوں تک پہنچایا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com