221
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بنگلہ دیش میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے دو اہم اہلکاروں سمیت 11 افراد کو ورک ویزوں کے اجرا میں دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بنگلہ دیش میں گرفتار ہونے والوں میں سعودی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے سربراہ عبداللہ الشمری اور ان کے نائب خالد ناصر القطانی، وزارت داخلہ کے 2 اہلکار، 8 بنگلہ دیشی اور ایک سرمایہ کار شامل ہیں۔
بنگلہ دیش میں سعودی سفارت خانے کے دونوں اہلکاروں پر سفارت خانے میں کام کے دوران ورک ویزا جاری کرنے کے عوض 14.4 ملین ڈالر (54 ملین سعودی ریال) رشوت لینے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب،رواں سال 6 مجرموں کے سر قلم
فراڈ میں ملوث افراد کے گھروں سے چھاپوں کے دوران 5.38 ملین مالیت کا سونا اور گاڑیاں برآمد ہوئیں جبکہ باقی رقم بیرون ملک سرمایہ کاری کی گئی۔
سعودی عرب کی اینٹی کرپشن ایجنسی کئی ماہ سے ورک ویزا کرپشن پر کام کر رہی تھی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے سخت سے سخت سزا دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔