اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)معروف ٹک ٹا کر صندل خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ حریم شاہ نے تشہیر کے لیے اپنی نازیبا ویڈیوز خود ہی لیک کی ہیں۔
چند روز قبل حریم شاہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے یہ ویڈیوز پھیلائی ہیں۔
صندل خٹک نے اب حریم شاہ کے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حریم شاہ اپنے دعوے میں سچی ہیں تو ان (صندل) کے خلاف مقدمہ درج کرائیں۔
ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ اپنے الزامات ثابت نہ کر سکیں تو ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا۔
صندل خٹک نے یہ انکشاف بھی کیا کہ حریم شاہ نے مجھے بتایا تھا کہ یہ ویڈیوز ان کے بوائے فرینڈ حسن شاہ نے بنائی ہیں اور اب وہ کہہ رہی ہیں کہ ان کے شوہر نے بنائی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ کا فون کیسے ہیک ہوسکتا ہے جب کہ آئی کلاؤڈ کو ہیک نہیں کیا جاسکتا۔