353
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدانوں سے نہیں کسی اور سے ملنا چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان راضی ہوں تو ہم ان سے بات کر سکتے ہیں تاہم عمران خان سیاستدانوں سے ملنا نہیں چاہتے اور جن سے عمران خان ملنا چاہتے ہیں وہ عمران خان سے ملنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان سے پوچھے کہ وہ ان سے کیوں ملنا چاہتے ہیں، اگر عمران خان ان سے ملنا چاہتے ہیں تو کہیں کہ میں وزیراعظم شہباز شریف یا آصف زرداری سے ملنا چاہتا ہوں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوبوں کے الگ الیکشن ملک کو ڈبو دیں گے، اس وقت مردم شماری ہو رہی ہے۔