159
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عدالت نے گوجرانوالہ میں (ن) لیگ کے ورکرز کنونشن کے دوران پارک سے جھولا چوری کرنے اور درخت کاٹنے کے الزام میں مریم نواز کو طلب کر لیا۔
گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر انہیں طلب کر رکھا ہے جبکہ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔
درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے غلام حسین پارک سے درخت کاٹے گئے اور جھولے چوری کیے گئے۔
واضح رہے کہ 3 مارچ کو گوجرانوالہ میں (ن) لیگ کا ورکر کنونشن ہوا تھا جس سے مریم نواز نے خطاب کیا تھا۔