عمران خان ڈرامے نہ کریں انہیں گرفتار کرنے کی کوئی جلد ی نہیں ، خواجہ آصف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ  ن کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے وینٹی لیٹر کے بغیر عمران خان کی کوئی سیاست نہیں

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے چند دنوں سے ڈرامہ شروع کر رکھا ہے، 75 سال میں کسی ملزم نے عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص اپنے حواریوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف احتجاج پر اکساتا ہے، اس شخص کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے وینٹی لیٹر کے بغیر اس کی کوئی سیاست نہیں

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران خان بھول جاتے ہیں کہ پلاسٹر سیدھی ٹانگ پر لگانا ہے یا الٹی ٹانگ پر۔ عدالت حکم دے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے  جلدی نہیں، ان کو زندگی کے لوازمات جیل میں بھی مل جائیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی دور آنے والا ہے، ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ ہم نے سو فیصد صادق اور امین نہیں کہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com