امریکہ کا مزید 500 پاکستانی طلباء کیلئے وظائف کا اعلان

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق مزید 500 طلباء کے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں

 پاکستان کےمعاشی چیلنجز سے آگاہ ہیں ، ہر ممکن مدد کریںگے ،امریکی محکمہ خارجہ 

 

نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ بلوم نے یہ اعلان اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک اعلیٰ تعلیمی تقریب میں کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکالرشپ سے مالی طور پر کمزور طلبہ کو پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پڑھنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں

پاکستان کو سیلاب کے بعد امداد کی مزید ضرورت ہے، امریکی محکمہ خارجہ

نیڈ پرائس کے مطابق اسکالرشپ پروگرام کے تحت امریکہ ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6000 سے زائد وظائف دیے گئے ہیں، 60 فیصد وظائف خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دیے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com