اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عرب ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے پر عالمی خاموشی کو مایوس کن قرار دیا۔
عرب ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں عرب ممالک نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات کی مذمت کرنے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، او آئی سی
عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں قطر کے مستقل نمائندے ڈاکٹر ہند عبدالرحمن المفتاح نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو نذر آتش کرنے کے ناپاک واقعات پر عالمی ادارے کا رویہ انتہائی مایوس کن اور افسوسناک ہے
عرب ممالک نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے واقعات کا سدباب کریں اور ساتھ ہی ان ممالک پر زور دیں جہاں ایسے واقعات ہوئے ہیں وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
مزید پڑھیں
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے،ایوان بالا میں مذمتی قرار داد منظور
عرب ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ سویڈن سمیت تمام ممالک میں مذہبی احترام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائے جہاں آزادی اظہار کے نام پر مذہب کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام کا شدید احتجاج
یاد رہے کہ سویڈن میں دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیم کے رہنما راسموس پلوڈن نے ایک سے زائد بار قرآن کی بے حرمتی کی اور سرعام قرآن کو نذر آتش کیا۔