ٹروڈو نے یوکرین کی مدد کے اعلان کے درمیان یورپ کے ساتھ ہائیڈروجن معاہدے پر دستخط کر دیئے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کی موجودگی میں، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کو یوکرین کے لیے مزید مدد اور یورپ کے ساتھ ایک نئے ہائیڈروجن معاہدے کا اعلان کیا۔

کینیڈا یوکرین کو انجینئرنگ کی تربیت فراہم کرنے کے آپریشن یونیفور مشن کو کم از کم اکتوبر تک بڑھا دے گا۔اس کے علاوہ یوکرائنی افواج کو طبی مہارتیں سکھانے میں مدد کے لیے کینیڈین میڈیکل ٹرینرز بھی بھیجے جائیں گے۔ اس موقع پر اونٹاریو کے شہر کنگسٹن میں ٹروڈو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وون ڈیر لیین نے کہا کہ کینیڈا پہلے ہی دوسرے ممالک کے مقابلے یوکرین کے لیے بہت کچھ کر رہا ہے اور وہ یوکرین کی اپنی مالی مدد کر رہا ہے۔ اس کے لیے ہم کینیڈا کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کے انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے دوران کینیڈا کی جانب سے 2015 میں یوکرین میں شروع کیے جانے والے فوجی تربیتی آپریشن کی وجہ سے وہاں کے فوجی یونٹ بہتر انداز میں حالات سے نمٹ سکتے تھے۔ ٹروڈو نے اعلان کیا کہ اوٹاوا بارودی سرنگوں اور نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کو ہٹانے کے لیے یوکرین کی 3 ملین ڈالر کی مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ پہلے ہی کہا جا چکا ہے کہ بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے کینیڈا 32 ملین ڈالر دے گا۔ اس مقصد کے لیے یورپی یونین کی جانب سے 43 ملین یورو دیے جائیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے الیکٹریکل گرڈ کی مدد کے لیے کینیڈا کے انرجی ٹرانسفارمرز بھی بھیجے جائیں گے۔ ٹروڈو نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ تنازعہ کتنا ہی طویل ہو جائے، ہم یوکرین کے لیے اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com