اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کیا تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم توہین عدالت کا خطرہ مول نہیں لے رہے، اگر عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائےبری ہوتا ہے تو ہوجائے ، سزا ملے تو سامنا کرے
انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہوا تو حصہ لیں گے۔ آئین میں 90 دن میں الیکشن کا ذکر نہیں، کچھ اور بھی بتایا گیا .’
پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 30 اپریل کو ہوگی
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے غیر مشروط تعاون کریں گے اور اپنے وسائل الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ نے الیکشن میں اپنے لوگوں کو دینے سے انکار کر دیا ہے اور 85 فیصد انتخابی عملہ محکمہ تعلیم سے ہے، وہ مردم شماری میں مصروف ہیں، جب کہ فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی صورتحال کے پیش نظر فوج نے فورسز کی کمی ہے۔
مزید پڑھیں