معاشی بحران سابق حکومت سے ملا، مسائل پر بہت جلد قابو پالیں گے ، وزیر خزانہ 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بحران مخلوط حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، یہ معاشی بحران مخلوط حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کے لیے کوشاں ہے، جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔ .

یہ خبریں بھی پڑھیں 

آرمی چیف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تاجر برادری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ نے آخری ادوار میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، ن لیگ کے سابق دور میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن گیا تھا، پاکستان ایشیا کی بہترین مارکیٹ تھی، 2018 سے پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام سے انحراف کیا، ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری ضائع ہوئی اور بجٹ خسارہ بڑھا۔

 معاشی تباہی کی وجہ صرف اور صرف عمران خان ہے، ہم ملک ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے، حالات کچھ بھی ہوں، گزشتہ حکومت کے معاہدوں کا احترام کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com